تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کویت: 10 دن کے اندر نئے ورک ویزا کا اجرا

کویت: کویت میں نئے ورک ویزا اب دس دنوں میں جاری کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کویت کی پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کا کہنا ہے کہ ورکرز کو ورک پرمٹ جاری کرنے کے طریقہ کار کو تیز کرنے کے لیے اتھارٹی نے متعلقہ حکام سے رابطے کیے۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ورک پرمٹ جاری کرنے کے نئے نظام میں 3 ماہ کی بجائے زیادہ سے زیادہ 10 دن لگتے ہیں۔

یہ نیا طریقہ کار دامن ہیلتھ انشورنس ہاسپٹل کمپنی کے تعاون سے جاری کیا گیا ہے جو کہ منظور شدہ اسپتالوں، لیبر آؤٹ سورسنگ ممالک کے ساتھ تعاون کرتی ہے۔

اتھارٹی کے مطابق ورک پرمٹ کے حصول میں لگنے والے دنوں میںطبی مدت میں کل 4 دن، اصل ملک میں 2 دن اور پہنچنے کے بعد 2 دن شامل ہیں۔

کویت: پوری دنیا میں سب سے سستا پٹرول

اتھارٹی کا بورڈ آف ڈائریکٹرز غیر ملکی کارکنوں کے طبی معائنے کے عمل کو تیز کرنے کے لیے بھی ایک نئے طریقہ کار کے قیام کی تجویز پر غور کر رہا ہے۔

اس اقدام کا مقصد لیبر کے امتحانی مرکز میں لمبی قطاروں کو ختم کرنا ہے، کیوں کہ گزشتہ مہینوں میں لیبر کے امتحانی مراکز میں ہجوم اور بھگدڑ کے مناظر دیکھنے میں آئے تھے۔

Comments

- Advertisement -