اتوار, جون 14, 2026
اشتہار

کویت: جعلسازی اسکینڈل میں غیر ملکی کو 7 سال قید کی سزا

اشتہار

حیرت انگیز

کویت سٹی: کویت کی فوجداری عدالت نے شہریت سازی (جعلسازی) کے ایک بڑے اور دیرینہ اسکینڈل میں ملوث سعودی شہری کو 7 سال قید با مشقت اور جرمانے کی سزا سنادی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق عدالت کے تین رکنی بنچ نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر غیر ملکی شہری کو 7 سال قید با مشقت کی سزا سنائی اور 316,000 کویتی دینار (تقریباً ساڑھے نو لاکھ ڈالر سے زائد) کا بھاری جرمانہ عائد کیا۔

رپورٹس کے مطابق ملزم کے والد کو بھی ان کی عدم موجودگی میں 7 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ملزم نے 35 ہزار کویتی دینار کے عوض ایک ایسے شخص کا بیٹا بن کر جعلی شہریت حاصل کی تھی جس کی اپنی شہریت پہلے ہی دھوکہ دہی ثابت ہونے پر منسوخ کی جا چکی تھی۔

نیشنلٹی انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ نے انکشاف کیا کہ ملزم کے فنگر پرنٹس اس کے اصل سعودی شناختی کارڈ سے میچ کر گئے، جس سے جعلسازی کا ثبوت مل گیا۔

ملزم نے جعلی شہریت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کویت کی دو وزارتوں میں ملازمتیں حاصل کیں۔ وہ بیک وقت وزارت دفاع میں کارپورل اور وزارت داخلہ میں پولیس افسر کے طور پر کام کرتا رہا۔

کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مکمل آپریشنز بحال کرنے کا اعلان

عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ ملکی وقار اور شہریت کے قانون کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کے لیے یہ سزا ایک مثال بنے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں