منگل, جون 16, 2026
اشتہار

کویت میں موبائل فون الرٹ سسٹم کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

کویت سٹی، 19 مارچ: وزارتِ داخلہ کے تحت جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے ممکنہ یا جاری خطرات سے عوام کو بروقت آگاہ کرنے کے لیے ایک نئے موبائل فون الرٹ سسٹم کے آزمائشی مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں صارفین کو موصول ہونے والے الرٹ پیغامات دراصل ایک ٹیسٹ کا حصہ تھے، اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ انہیں نظر انداز کریں۔

اس کے ساتھ کسی بھی ممکنہ پریشانی پر معذرت بھی کی گئی ہے۔ یہ نظام ہنگامی حالات میں مؤثر رابطے اور عوامی ردِعمل کو بہتر بنانے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

ابتدائی مرحلے میں یہ سروس اینڈرائیڈ اور ہواوے ڈیوائسز پر دستیاب ہوگی، جبکہ مستقبل میں اسے ایپل ڈیوائسز تک بھی توسیع دی جائے گی۔

موبائل فون الرٹ سسٹم تین درجوں پر مشتمل ہے:

لیول 1: انتہائی ہنگامی صورتحال، جس میں وارننگ ٹون شامل ہوگی۔

لیول 2: وارننگ پیغامات ایس ایم ایس کے ذریعے ٹون کے ساتھ بھیجے جائیں گے۔

لیول 3: خاموش نوٹیفکیشنز۔

صارفین کو اپنی ترجیحات کے مطابق الرٹس کو منظم اور اپنی مرضی سے ترتیب دینے کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔

کویت نیشنل گارڈ کا 7 ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ

یہ منصوبہ ٹیلی کام کمپنیوں کے تعاون سے نافذ کیا جا رہا ہے اور یہ کویت میں عوامی تحفظ اور ہنگامی تیاریوں کو بہتر بنانے کی حکومتی کوششوں کا حصہ ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں