جمعہ, اپریل 17, 2026
اشتہار

کویت کے نئے وزیراعظم کی تقرری

اشتہار

حیرت انگیز

 کویت کے امیر شیخ نے صباح ال خالد کو شاہی حکم نامے کے ذریعے دوبارہ وزیراعظم مقرر کردیا۔

کویتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مستعفی ہونے والے وزیراعظم شیخ صباح ال خالد کو ولی عہد شیخ مشعال الاحمد الصباح نے دوبارہ وزیراعظم مقرر کرنے کا شاہی حکم نامہ جاری کیا۔

تقرری کے بعد اب شیخ صباح اپنی کابینہ تشکیل دیں گے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شیخ صباح نے پارلیمنٹ سے اختلافات پر 8 نومبر کو اپنا استعفیٰ امیر کویت کو ارسال کیا تھا، جسے انہوں نے 14 نومبر کو منظور کر کے کابینہ اور وزرا کو نگراں حکومت کے طور پر کام کرنے کی ہدایت کی تھی۔

سابق وزیر اعظم شیخ صباح الخالد الصباح نے رواں ماہ 8 نومبر کو اپنی حکومت کا استعفیٰ پیش کیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں