اسلامی ممالک کویت اور عمان کی جانب سے شب معراج کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں ممالک میں 18 جنوری عام تعطیل ہوگی، تمام ادارے بند رہیں گے، شب معراج 27 ویں رجب 1447 کی رات کو منائی جائے گی۔
رپورٹس کے مطابق کویت اور عمان میں اسکول و کالجز میں بھی چھٹی ہو گی جبکہ متحدہ عرب امارات یو اے ای میں شب معراج کے موقع پر تعطیل نہیں ہو گی۔
رپورٹس کے مطابق کویت میں تین تعطیلات شب معراج کی مناسب سے دی جائیں گی، شبِ معراج کی تعطیل جمعہ 16جنوری کو ہوگی چونکہ کویت میں جمعہ کے دن پہلے ہی چھٹی ہوتی ہے تو اس مناسبت سے چھٹیاں 16 جنوری سے 18 جنوری تک جاری رہیں گی۔
سال 2026 کی پہلی عام تعطیل
حکومت نے ہفتہ 17 جنوری اور اتوار 18 جنوری کو بھی چھٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اتوار کو متبادل تعطیل قرار دیا گیا ہے۔ پیر 19 جنوری 2026 سے معمول کے مطابق کام شروع ہوجائے گا۔


