منگل, جون 9, 2026
اشتہار

کویت کا ایرانی سفارت خانے کے 2اہلکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

کویت نے ایرانی سفارت خانے کے 2 ملازمین کو ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے انہیں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

کویتی وزارت خارجہ میں ایرانی ناظم الامور کو طلب کر کے حملوں پر شدید احتجاج کیا گیا اور دو اہلکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا۔

دونوں ایرانی سفارت کاروں کو24گھنٹےمیں کویت سے روانہ ہونا ہو گا۔

کویتی فوج کے مطابق ایران کے 13 بیلسٹک میزائل اور 17 ڈرونز کو ٹریک کر کے فضا میں تباہ کر دیا گیا، تباہ شدہ میزائلوں اور ڈرونز کا ملبہ مختلف رہائشی علاقوں میں جا گرا۔

کویتی فوج کا کہنا ہے کہ ایرن نےکویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت سویلین اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، ایرانی حملوں کے نتیجے میں ایک بھارتی شہری جاں بحق جبکہ 63 افراد زخمی ہوئے، حملوں سے بڑے پیمانے پر مالی نقصان بھی ہوا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں