کویت سٹی: کھیلوں کی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے قائم کردہ مشترکہ کمیٹی نے ملک میں تمام اسپورٹس فیڈریشنز کے مقامی مقابلوں کو شائقین کی موجودگی میں دوبارہ شروع کرنے کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز کمیٹی کے پانچویں اجلاس کی صدارت وزیر مملکت برائے امورِ نوجوانان و کھیل ڈاکٹر طارق الجلاہمہ نے کی۔
اجلاس میں کویت اولمپک کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں کھیلوں کی بتدریج بحالی کے منصوبے اور فیڈریشنز کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق تمام کھیلوں کی فیڈریشنز کو مقامی چیمپئن شپ منعقد کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے، جس میں شائقین بھی اسٹیڈیم آ سکیں گے۔
وزیر موصوف نے تصدیق کی کہ اسپورٹس فیڈریشنز مقابلوں کے انعقاد کے لیے تیاریوں کے آخری مراحل میں ہیں اور حفاظتی و تنظیمی معیارات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کی ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان
اس فیصلے کو کویت میں کھیلوں کے میدانوں کی رونقیں بحال کرنے اور نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کے لیے ایک سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


