بدھ, مئی 20, 2026
اشتہار

کویت کا 172 افراد کی شہریت منسوخ کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کویت سٹی: حکومتِ کویت نے شہریت کے قوانین کی خلاف ورزی اور متعلقہ ضوابط کے تحت بڑی کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 172 افراد کی شہریت منسوخ کرنے کے دو نئے فیصلے جاری کر دیے ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سرکاری گزٹ ‘کویت الیوم’ کے تازہ ترین ضمیمے میں شائع ہونے والی تفصیلات کے مطابق:

پہلا فیصلہ (نمبر 5/32): امیری فرمان نمبر 15 (سال 1959) کی دفعہ 10 کے تحت 6 افراد کی شہریت منسوخ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

دوسرا فیصلہ (نمبر 5/33): اسی قانون کی دفعہ 11 کا اطلاق کرتے ہوئے 166 افراد سے کویتی شہریت واپس لے لی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات ملک میں شہریت کے قوانین کی شفافیت کو یقینی بنانے اور قانونی ضوابط پر سختی سے عمل درآمد کروانے کی جاری مہم کا حصہ ہیں۔

کویت کی شہریت حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر

کویتی وزارت داخلہ کی جانب سے گزشتہ کچھ عرصے سے جعلی دستاویزات یا غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی شہریتوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں