کویت سٹی (15 مارچ 2026): سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس اسٹار لنک نے کویت میں باقاعدہ طور پر اپنی خدمات کی فراہمی کا آغاز کر دیا ہے۔
کمپنی کی سرکاری ویب سائٹ پر موجود سروس دستیابی کے نقشے کے مطابق اب کویت کو ان ممالک میں شامل کر دیا گیا ہے جہاں یہ سروس دستیاب ہے۔
پیشگی آرڈر دینے والے متعدد صارفین نے بتایا کہ انھیں ای میل موصول ہوئی ہے جس میں انھیں سبسکرپشن کا عمل مکمل کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔ اس طرح کئی سالوں کے انتظار کے بعد مقامی رہائشیوں کے لیے اس سروس کا آغاز ہو گیا ہے۔
کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق سروس کی ترسیل اور اس کی فعالیت کا عمل کمیونکیشنز اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ریگولیٹری اتھارٹی کے قواعد و ضوابط اور منظوریوں کے مطابق انجام دیا جا رہا ہے۔
اسٹارلنک کی پاکستان میں سروس کیوں شروع نہیں ہوسکی؟
واضح رہے کہ اسٹار لنک ایک سیٹلائٹ پر مبنی انٹرنیٹ سروس ہے، جو اسپیس ایکس نے شروع کی ہے۔ اس کا مقصد دنیا بھر میں خاص طور پر ایسے علاقے جہاں روایتی انٹرنیٹ دستیاب نہیں، وہاں تیز رفتار انٹرنیٹ پہنچانا ہے۔ دنیا کے دور دراز علاقوں، پہاڑی علاقوں، صحرا، سمندر یا ایسے مقامات جہاں روایتی براڈ بینڈ سپورٹ نہیں، وہاں بھی انٹرنیٹ دستیاب ہو جاتا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


