تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

کرونا ویکسین کا مفت حصول، کویت کے شہریوں‌ کے لیے بڑی خوش خبری

کویت سٹی: کویت کے وزارت صحت نے کرونا ویکسین کی پہلے سے بکنگ کے لیے رجسٹریشن فارم جاری کردیا۔

مقامی اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق وزارتِ صحت نے اپنی ویب سائٹ پر ایک لنک شیئر کیا جس کا مقصد کرونا ویکسین لگوانے والے خواہش مند شہریوں اور تارکین کی ایڈوانس بکنگ کرنا ہے۔

وزارتِ صحت کے ذرائع نے تصدیق کی کہ کویت میں مقیم تمام افراد رجسٹریشن کرواسکتے ہیں، ویکسین ملتے ہی شہریوں کو گروپوں کی صورت میں تقسیم کیا جائے گا اور ترجیحات طے کی جائیں گی کہ پہلے مرحلے میں کس کو ویکسین فراہم کی جائے۔

رپورٹ کے مطابق رجسٹر ہونے والے شہری یا غیرملکی شخص کو اگر فارم بھرنے کے بعد موبائل پر ایک پیغام موصول ہوا تو اس کا مطلب ہوگا کہ اُس کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔

وزارتِ صحت نے واضح کیا ہے کہ حاملہ خواتین، اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں، ادویات کی وجہ سے الرجی کا شکار افراد، متعدی امراض کا شکار لوگوں کی درخواست ناقابلِ قبول ہوگی۔

مزید پڑھیں: کویت، غیرملکیوں کو کرونا ویکسین دینے کے حوالے سے اہم فیصلہ

علاوہ ازیں اُس شخص کی درخواست کو بھی مسترد کردیا جائے گا جس نے گزشتہ تیس دنوں کے دوران کوئی بھی ویکسین لگوائی ہوگی۔

وزارتِ صحت کی جانب سے جاری کردہ فارم میں درخواست گزار کو نام، پتہ، فون نمبر، پاسپورٹ اور سول نمبر فراہم کرنا ہوگا، ویکسین لگوانے کے بعد اُسے ایک سرٹیفیکٹ بھی جاری کیا جائے گا تاکہ وہ بیرونِ ملک کا سفر کرسکے۔

دوسری جانب وزارتِ صحت نے ویکسین کی فراہمی کے لیے کویت کے متعدد علاقوں میں حفاظتی مراکز قائم کیے ہیں، جیسے ہی فائزر کی ویکسین موصول ہوگی ویسے ہی ٹیکے لگانے کے کام کا آغاز کردیا جائے گا۔

فارم بھرنے والے درخواست گزار کو اسپتال کا نام، دن اور وقت بتایا جائے گا تاکہ وہ مقررہ وقت پر متعلقہ اسپتال جاکر ویکسین لگوا سکے۔

Comments

- Advertisement -