تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

کویت نے 10 سال بعد پاکستان کیلئے ورک ویزے کا اجرا شروع کردیا

اسلام آباد: کویت نے10سال بعدپاکستان کیلئےورک ویزےکااجراشروع کردیا ، اب کویت میں مقیم پاکستانی اب اپنےخاندان کےافرادکوکویت بلاسکیں گے اور کاروباری شعبےسےمتعلق افرادکویت جاسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کویت نے10سال بعدپاکستان کیلئےورک ویزےکااجراشروع کردیا جبکہ کورونافرنٹ پر پاکستان کی ریکوری نے دنیا کوحیران کر دیا ، بھارت سمیت خطےکےممالک اس موذی مرض سے نبردآزماہیں، ہمارےہاں کراچی کےعلاوہ تمام ملک میں شرح 4فیصدسےبھی کم ہوگئی ہے۔

خیال رہے وزیرداخلہ شیخ رشید کویت کےسرکاری دورےکےبعدوطن واپس پہنچ گئے، پاکستان آمدپرکویت کےسفیرنصرالمطیری نےوزیرداخلہ شیخ رشیدکااستقبال کیا۔

دورےمیں پاکستانیوں کیلئے10سال بعدکویتی ویزوں کی بحالی میں کامیابی ملی ، جس کے بعد اب کویت میں مقیم پاکستانی اب اپنےخاندان کےافرادکوکویت بلاسکیں گے اور کاروباری شعبےسےمتعلق افرادکویت جاسکیں گے۔

شیخ رشیدنےکویت کےوزیراعظم،اورہم منصب سمیت دیگرحکام سےملاقاتیں کیں ، جس میں وزیرداخلہ نے کویتی قیادت کاپاکستانیوں کےویزوں کی بحالی پرشکریہ اداکیا جبکہ دورےمیں کویت میں مقیم پاکستانیوں سے بھی ملاقات کی۔

Comments

- Advertisement -