جمعہ, فروری 6, 2026
اشتہار

کویت: رہائشی علاقوں میں قائم اسکول بند کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کویت سٹی: کویت کے وزیرِ مملکت برائے بلدیاتی امور عبداللطیف المشاری نے میونسپل کونسل کے اس فیصلے کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت رہائشی علاقوں میں قائم نجی اسکولوں کو 2027/2028 کے تعلیمی سال کے اختتام تک بند کر دیا جائے گا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس حوالے سے متعلق منعقدہ اجلاس میں کویت کے وزیرِ مملکت برائے بلدیاتی امور عبداللطیف المشاری نے ایک شق کا اضافہ بھی کیا، جس کے مطابق نجی اسکولوں کے لیے مختص کردہ مقامات اس وقت تک حوالے نہیں کیے جائیں گے جب تک جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ سے منظوری حاصل نہ کر لی جائے۔

دریں اثنا، کویت کے وزیرِ مملکت برائے بلدیاتی امور نے میونسپل کونسل کی جانب سے پہلے سے منظور کیے گئے بعض فیصلوں پر اپنے اعتراضات کا اظہار بھی کیا۔

انہوں نے کاروباری اداروں، بشمول کریانہ اسٹورز، غذائی اداروں اور مرکزی فوڈ مارکیٹس کے لیے فٹ پاتھ کے ایک حصے کو مشروبات اور پانی کے کولر رکھنے کے لیے لائسنس دینے کی تجویز کی مخالفت کی، اور اس سلسلے میں وزارتی فیصلے میں ترمیم کی درخواست کی۔

کویت کے رہائشیوں کے لئے اہم خبر، بڑا فیصلہ ہوگیا

اس کے علاوہ میونسپل کونسل کے رکن ناصر الجدان کی جانب سے پیش کی گئی اس تجویز پر اعتراض کیا جس میں فہاحیل روڈ کی سروس روڈ سے رمیثیہ کے لیے ایک عارضی داخلی راستہ بنانے کی سفارش کی گئی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں