تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کویت، کرفیو کے خوف میں‌ خوفناک ٹریفک حادثہ

کویت: کویت میں کرفیو اوقات سے قبل گھر پہنچنے کی کوشش کرنے والے شہری خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئے۔

کویتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک روز قبل کرفیو کا وقت شروع ہونے سے قبل اپنی منازل تک پہنچنے کے لیے جلد بازی کرنے والے 6 شہریوں کی گاڑیوں میں تصادم ہوا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثہ چھ نمبر سڑک (6 رنگ روڈ) پر پیش آیا، جہاں تیز رفتاری کے باعث 6 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا البتہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ ایک روز قبل شہری کرفیو کی خلاف ورزی اور جرمانوں کے خوف سے بچنے کے لیے جلد بازی میں اپنے گھروں کی طرف روانہ ہوئے جس کی وجہ سے متعدد سڑکوں پر ٹریفک جام رہا۔

مزید پڑھیں: کویت کرفیو، غیرملکیوں‌ کو اس صورت میں‌ ملک بدر کردیا جائے گا، وزارت داخلہ

اسی ٹریفک جام کی وجہ سے گاڑیوں میں تصادم ہوا کیونکہ ڈرائیور نے تیز رفتاری میں غلط موڑ کاٹا جس کے نتیجے میں کار پلٹ گئی تھی۔

واضح رہے کہ کویت کی حکومت نے کرونا کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر ملک بھر میں 7 مارچ سے ایک ماہ کے لیے جزوی کرفیو نافذ کیا ہے، جس کے تحت شام پانچ سے صبح پانچ بجے تک تمام علاقوں میں شہریوں کی آمد و رفت مکمل بند ہے۔

وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ کرفیو کے دوران گھر سے نکلنے کے لیے شہری کو خصوصی اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا جو اُسے کسی مجبوری کی صورت میں ہی دیا جائے گا، بغیر اجازت گھر سے باہر نکلنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کیے جائیں گے جبکہ انہیں قید کی سزا بھی دی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کویت، کرفیو کی خلاف ورزی پر سزاؤں کا اعلان

حکومت نے غیرملکیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بھی کرفیو کے اوقات میں باہر نکلنے سے گریز کریں، اگر کام کے سلسلے میں باہر نکلنا ضروری ہے تو کمپنی وزارت داخلہ سے خصوصی اجازت نامہ لے بصورت دیگر ان اوقات میں گھروں سے باہر نکلنے والے کو ملک بدر کردیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -