بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

خلیجی ملک میں تاریخ کا سب سے بڑا شہریت کا فراڈ بےنقاب

اشتہار

حیرت انگیز

کویت میں شہریت سے متعلق ملکی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ بے نقاب ہو گیا۔

کویت نے 1,060 سے زائد افراد کی شہریت منسوخ کر دی ہے جسے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا نیشنلٹی فراڈ آپریشن قرار دیا جا رہا ہے۔

اداروں کی جانب سے گہری تحقیقات کے بعد ایک جامع آپریشن کر کے ایک ہزار سے زائد افراد کی شہریت منسوخ کی گئی۔

حکام نے کئی دہائیوں سے جاری جعلی شناختوں اور جعلی ریکارڈوں کے نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا گیا۔

کویت نے 6300 غیرملکیوں کو ملک بدر کردیا

یہ تحقیقات کویتی قومیت کی تحقیقات کے لیے سپریم کمیٹی نے وزارت داخلہ کے نیشنلٹی انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے کی تھی۔

مقامی اخبار الرائے نے رپورٹ کیا کہ مہم نے دہائیوں پرانے فراڈ نیٹ ورکس کا پردہ فاش کیا جس میں جعلی شناخت، جھوٹے خاندانی دعوے اور دوہری شہریت شامل تھی۔

کویت کی وزارت داخلہ نے مئی اور جون 2025 کے دوران تقریباً 6300 تارکین وطن کو ملک بدر کیا ہے، ملک بدری رہائش اور لیبر کے ضوابط کو نافذ کرنے کے لیے جاری مہم کا حصہ بتائی گئی ہے۔

ملک بدر کیے گئے بہت سے افراد کو مختلف داخلی شعبوں نے محکمہ کے حوالے کیا تھا اور بعض صورتوں میں وہ عدالتی فیصلوں کے تابع تھے۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ جلاوطنی کے طریقہ کار کو تیز کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ قیدیوں کو ان کی عارضی حراست کے دوران انسانی دیکھ بھال اور ضروری خدمات حاصل ہوں۔

 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں