کویت (02 مارچ 2026): کویتی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ کویت میں متعدد امریکی طیارے گر کر تباہ ہو گئے ہیں۔
وزارت دفاع کے مطابق گرنے والے امریکی طیاروں کا عملہ محفوظ رہا، اسرائیلی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ ایک ایف 15 جیٹ غلط شناخت کی وجہ سے اپنے ہی حملے میں مار گرایا گیا۔
قبل ازیں اتوار کو سوشل میڈیا پر گردش کرتی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں کویت میں ایک امریکی ایف ففٹین لڑاکا طیارے کو آسمان سے علی السالم بیس کے قریب گرتے دکھایا گیا تھا۔
اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیں
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پائلٹ نے بروقت طیارے سے ایجیکٹ کر لیا تھا، بتایا جا رہا تھا کہ یہ طیارہ فرینڈلی فائر کا نشانہ بنا، تاہم ابھی تک اس حوالے سے امریکی سینٹرل کمانڈ یا پینٹاگون کی جانب سے سرکاری تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔
بحرین میں امریکی شہریوں کے لیے امریکی سفارتخانے نے وارننگ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ منامہ کے ہوٹلز سے دور رہیں، کیوں کہ بحرین میں امریکی شہریوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


