کویت نے آئی فون صارفین کو جعلی ڈیلیوری میسجز اور مشکوک لنکس سے خبردار کردیا ہے۔
کویت کی کمیونیکیشنز اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ریگولیٹری اتھارٹی (CITRA) نے آئی فون صارفین کو ایپل کی آئی میسج سروس کے ذریعے گردش کرنے والے ایسے جعلی پیغامات سے خبردار کیا ہے جو شپنگ اور ڈیلیوری کمپنیوں کی نقل کرتے ہیں۔
CITRA کے مطابق یہ جعلساز پیغامات وصول کنندگان سے مشکوک لنکس کے ذریعے شپمنٹ کی معلومات اپ ڈیٹ کرنے یا ڈیلیوری سے متعلق فیس ادا کرنے کا کہتے ہیں۔
حکام نے صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ ایسے پیغامات کے جواب میں لنکس پر کلک نہ کریں اور نہ ہی کوئی ذاتی، بینکنگ یا مالیاتی معلومات فراہم کریں۔
صارفین سے کہا گیا ہے کہ وہ صرف متعلقہ شپنگ کمپنی کی آفیشل ویب سائٹ یا موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے ہی شپمنٹ کی تفصیلات اور ادائیگی کی درخواستوں کی تصدیق کریں۔
یہ پڑھیں: کویت میں ملازمین کیلیے وارننگ جاری، 27 اگست تک یہ کام لازمی کر لیں
CITRA نے مشکوک پیغامات کو ڈیلیٹ کرنے اور مزید فراڈ کو روکنے میں مدد کے لیے انہیں رپورٹ کرنے کی بھی سفارش کی ہے۔
واضح رہے کہ یہ انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جعلساز حساس ذاتی اور مالیاتی معلومات حاصل کرنے کے لیے ڈیلیوری اور شپمنٹ کی نوٹیفیکیشنز کا مسلسل غلط استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔



