تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کویت : کرونا کے خاتمے کی بڑی پیش گوئی

کویت سٹی: کویت کے محکمہ صحت نے ماہرین کی پیش گوئیوں کی روشنی میں اس امید کا اظہار کیا ہے کہ آئندہ ماہ کے وسط میں کرونا کی شدت میں کمی ہوجائے گی جبکہ کویت جلد کرونا فری ملک بھی بن جائے گا۔

کویتی میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمۂ صحت کی جانب سے کرونا کی شدت کے حوالے سے مختلف مطالعاتی تحقیقات کی گئیں ہیں، جس میں ماہرین صحت نے اس بات کی پیش گوئی کی کہ ماہِ مئی کے وسط میں وائرس کی شدت میں کمی ہوئی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق نئے کرونا وائرس کی موجودہ لہر کے اعداد و شمار کے حساب سے مئی تک کیسز میں نمایاں کمی ہوگی اور ممکن ہے کہ یہ آخری لہر ہو۔

ماہرینِ صحت نے اس امید کا اظہار کیا کہ کویت جلد کرونا فری ملک بن جائے گا اور امکان ہے کہ مئی کے وسط تک کیسز میں بتدریج کمی ہونا شروع ہوجائے۔

کرونا کیسز میں کمی کی وجوہات

محکمہ صحت کے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ کویت میں کرونا کی موجودہ لہر کی شدت ختم ہونے والی ہے، آئندہ تین سے چار ہفتوں میں کیسز میں کمی ہوگی کیونکہ ویکسینیشن اور لاک ڈاؤن کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمر رسیدہ شہریوں کو فراہم کی جانے والی ویکسین کے بعد بزرگ کرونا سے بہت کم متاثر ہورہے ہیں۔

کویتی حکام نے دعویٰ کیا کہ اب تک دس لاکھ سے زائد شہریوں کو کرونا کی منظور شدہ ویکسین دی جاچکی ہے۔ مستقبل کے حوالے سے حکام نے کہا کہ صورت حال کو قابو کرنے کے لیے ایس او پیز کے نفاذ کے لیے سخت اقدامات اور فیصلوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Comments

- Advertisement -