کویت سٹی (7 مئی، 2026): کویت کے سرکاری جریدے ’الکویت الیوم‘ میں شائع ہونے والے تازہ ترین شاہی فرمانوں اور کابینہ کے فیصلوں کے مطابق، حکومت نے مجموعی طور پر 316 افراد کی کویتی شہریت منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق شہریت منسوخ کرنے کے لیے درج ذیل اقدامات اٹھائے گئے ہیں:
فرمان نمبر 72 (2026): اس فرمان کے تحت 288 افراد کی شہریت ختم کی گئی، جس میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو اصل شہریت رکھنے والوں کے زیر کفالت تھے۔
آرٹیکل 21 مکرر (الف) کا نفاذ: فرمان نمبر 73 اور کابینہ کی قرارداد نمبر 84 کے تحت بالترتیب 5 اور 11 افراد کے شہریت کے سرٹیفکیٹ واپس لے لیے گئے۔ یہ کارروائی 1959 کے امیری فرمان نمبر 15 (قانونِ شہریت) کی دفعات کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔
دیگر منسوخیاں: فرمان نمبر 74، 75، اور 78 کے ذریعے مزید 6 افراد اور ان سے وابستہ زیر کفالت افراد کی شہریت ختم کی گئی۔
کابینہ کی قرارداد نمبر 125: اس حالیہ فیصلے کے تحت مزید 6 افراد اور ان کے تابعین کی شہریت فوری طور پر واپس لینے کا حکم دیا گیا ہے۔
کویت: جعلسازی اسکینڈل میں غیر ملکی کو 7 سال قید کی سزا
حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات ملک کے شہریت سے متعلق قوانین کی شفافیت کو برقرار رکھنے اور ترامیم کی روشنی میں کیے گئے ہیں۔ شہریت کی منسوخی کے بعد ان افراد سے وابستہ تمام مراعات بھی ختم تصور کی جائیں گی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


