تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کویتی حکام کا 34 ممالک کے تارکین وطن کیلئے بڑا اعلان

کویت سٹی : حکومت نے پابندی عائد کیے جانے والے ممالک کے تارکین وطن کو دوبارہ کویت بلانے پر غور شروع کردیا۔

کویتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست کے اعلیٰ حکام نے 34 ممالک کے شہریوں کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے کہ جنہیں کرونا وبا کے دوران کویت بدر کردیا گیا تھا۔

کویت ایئرپورٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل صالح الفداغی نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 34 ممنوعہ ممالک کےلیے کویت کی جانب سے تجارتی پروازیں شروع کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے تاہم مذکورہ ممالک سے آنے والے شہریوں کو پہلے 14 روز تک قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کویتی حکام کی اس تجویز سے متعدد ممالک میں پھنسے تارکین وطن کو درپیش مسائل اور رکاوٹوں کو دور کرنے میں مدد ملے گی اور مختلف وزارتوں میں کام کرنے والے تارکین وطن کو بھی واپسی میں مدد ملے گی۔

Comments

- Advertisement -