تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

کویتی حکومت نے غیرملکیوں کو خوشخبری سنا دی

کویتی حکومت نے غیر ملکیوں کو فیملی، تجارتی اور سیاحتی ویزوں کے اجرا سے متعلق خوشخبری سنا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست کویت نے کرونا وبا پر قابو پانے کے بعد معمولات زندگی بحال کرنا شروع کردئیے ہیں۔

اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے رہائشی امور نے کویتی اخبار کو بتایا کہ فیملی انٹری ویزوں کے اجراء کی اجازت دینے اور تجارتی اور سیاحتی ویزوں کی اجازت دینے سے متعلق کئی سفارشات پیش کی گئی ہیں جس کی منظوری کے بعد ویزوں کے اجرا سے متعلق کام شروع کردیا جائے گا۔

شرائط

وزارت دفاع ، نیشنل گارڈ، وزارت صحت اور کویت نیشنل پٹرولیم کارپوریشن کے ملازمین اگر فیملی ویزہ کی شرائط پر پورا اتریں تو انہیں ویزہ جاری کیا جائے گا اور وہ اپنی بیوی اور بچوں کو ملک میں فیملی انٹری ویزا کے ساتھ لائیں۔

اس کیٹگری میں خواتین نرسوں اور ڈاکٹروں کو 16 برس سے کم عمر بچوں اور اپنے شوہر کو لانے کی اجازت ہوگی جب کہ دیگر خواتین اسٹاف صرف وزٹ ویزے پر اپنے اہل خانہ کو لاسکتی ہیں۔

طبی عملے کو وزٹ ویزے سے فیملی ویزے میں شامل ہونے کے لیے شرائط و ضوابط کے مطابق منتقل کرنے کی اجازت دینا بشرطیکہ تمام معاملات درخواست دہندگان کے اپنے رہائشی پتے کے مطابق ہوں۔

دوسری جانب فوڈ سیکیورٹی اتھارتی نے سات سرگرمیوں کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے جس میں مویشیوں اور پولٹری، فیکٹریاں اور کھانے پینے کی اشیاء، مچھلی فروخت، بیکریوں کے سپلائرز، ماہی گیر، فوڈ شاپنگ سینٹرز اور کاشتکاری، مشروبات کی کمپنیاں اور ریستورانٹ وغیرہ سے منسلک افراد کو انٹری ویزہ جاری کیے جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -