منگل, مئی 19, 2026
اشتہار

کویت نے قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی سازش ناکام بنادی

اشتہار

حیرت انگیز

کویت کی وزارت داخلہ نے قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی سازش ناکام بنادی ہے۔

کویتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کویت میں دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت میں ملوث 24 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ایک کی شہریت بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

ملزمان کے قبضے سے غیرقانونی رقوم برآمد ہوئی ہیں اور بیرون ملک روابط کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ 8 مفرور شہریوں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے، فنڈز جمع کرکے بیرون ملک منتقل کرنے کی تیاری کی جارہی تھی۔

یہ پڑھیں: کویت: غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان

کویتی حکام کے مطابق ملزمان بیرونی ہدایات پر فنڈنگ نیٹ ورک چلا رہے تھے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وزارتِ داخلہ کے شعبہ تعلقات عامہ و سیکیورٹی میڈیا کے ڈائریکٹر کرنل المنصوری نے خبردار کیا تھا کہ غیر قانونی اسلحہ یا گولہ بارود ملنے کی صورت میں اس کے مالک کا سراغ لگا کر اسے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور سخت کارروائی کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس مہم میں حصہ لینے والے افراد نے ذمہ داری کی بہترین مثال قائم کی ہے، جس سے جرائم میں کمی اور معاشرتی تحفظ کو فروغ ملا ہے۔

ادھر وزارتِ داخلہ کے انڈر سیکرٹری میجر جنرل عبدالوہاب نے مختلف پولیس اسٹیشنز کا دورہ کیا اور اسلحہ جمع کرانے کے عمل کا جائزہ لیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں