تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

کویت کی وزارتوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کی حکمت علی تیار

کویتی حکام نے تاریخ کے سب سے بڑے ری اسٹرکچرنگ روڈ میپ کا حصّہ بننے کیلئے حکومتی ڈھانچے میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کی حکمت عملی تیار کرلی۔

عرب میڈیا کے مطابق تاحال خلیجی ریاست کویت میں مختلف امور کی انجام دہی کےلیے الگ الگ وزارتیں موجود ہیں جیسے پانی، بجلی اور تیل، انہیں ضم کردیا جائے گا جب کہ کچھ وزارتوں کو ختم کردیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اگلے چار برس کے دوران کویتی حکام بجلی، پانی اور تیل کی الگ الگ وزارتوں کو ختم کرکے ایک وزارت بنائیں گے جسے ’وزارت توانائی‘ کا نام دیا جائے گا۔

ری اسٹرکچرنگ روڈ میپ منصوبے میں 2023 کے آغاز میں کویت ڈائریکٹ انویسٹمنٹ پروموشن اتھارٹی کی وابستگی کو وزارت اقتصادیات اور تجارت کو منتقل کرنا اور ایک فری اقتصادی زون اور برآمدات کے فروغ کے لیے حکمت عملی تیار کرنا بھی شامل ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چار برس کے دوران وزارت خدمات ختم کردی جائے گی جب کہا س کی جگہ ایک نئی وزارت بنام ’مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی‘ بنائی جائے گی۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ کویت نے فیصلہ کیا کہ 2024 کی آخری سہ ماہی تک وزارت اطلاعات کو ختم کر دیا جائے گا اور 2023 کے اوائل میں میڈیا ریگولیشنز کو نافذ کرنے کے لیے میڈیا اتھارٹی قائم کی جائے گی۔

منصوبے کے تحت وزارت ہاؤسنگ امور کو ختم کرکے اختیارات وزارت سماجی امور کو منتقل کردئیے جائیں گے اور چھ نئی میونسپلٹیز قائم کی جائیں گے جو تمام گورنریٹس کا احاطہ کرتی ہیں جب کہ ایک نئی اتھارٹی ‘دی پبلک اتھارٹی فار سوشل اینڈ ہاؤسنگ سپورٹ’ بنائی جائے گی۔

خیال رہے کہ کویت کا روڈ میپ سرمایہ کاری کے قوانین،غیر ملکی ملکیت،دیوالیہ پن اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ،جائزہ، اصلاحات، تجارتی رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے، ڈیجیٹل کرنے اور کریڈٹ کے حصول کے طریقہ کار کو آسان بنانے پر مشتمل ہے۔

Comments

- Advertisement -