پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

کویتی پارلیمنٹرینز کا بی جے پی ارکان کے ملک میں داخلے پر پابندی کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں حجاب پر پابندی کیخلاف کویتی پارلیمنٹرین نے حکومت سے بی جے پی ارکان کے ملک میں داخلے پر پابندی کا مطالبہ کردیا ہے۔

بھارت میں حجاب پر پابندی کے خلاف کویت کے پارلیمنٹرینز نے بھی آواز بلند کردی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انتہا پسند ہندو حکمراں جماعت کے اراکین کو ملک میں داخلے کی اجازت نہ دی جائے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کویت کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر صالح کی جانب سے ایوان ایک خط جمع کرایا گیا ہے جس پر دس سے زائد ارکان پارلیمنٹ کے دستخط موجود ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں مسلمان لڑکیوں پر سرعام ظلم ڈھایا جارہا ہے، حجاب تنازع کے ذمے دار بی جے پی رہنما ہیں جن کے کویت میں داخلے پر پابندی لگائی جائے۔

اس حوالے سے کویت میں بھارت کے سفارتخانے کے باہر بھی احتجاج کیا گیا ہے جس میں مظاہرین نے بی جے پی حکومت سے اس متنازع اور مسلم دشمن اقدام کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں حجاب پر پابندی کے خلاف صرف اندرون ملک ہی آوازیں نہیں اٹھ رہیں بلکہ کئی ممالک اس کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔

مزید  پڑھیں: بھارت میں حجاب پر پابندی، او آئی سی نے بھی آواز اٹھادی

پاکستان، ترکی اور او آئی سی نے اس معاملے پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

کئی بین الاقوامی شخصیات بھی اس پابندی کے خلاف آواز بلند کررہی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں