منگل, اپریل 21, 2026
اشتہار

دوہری نیشنلٹی رکھنے والی کویتی خاتون کی شہریت منسوخ کردی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

دوہری نیشنلٹی رکھنے پر کویتی خاتون بڑی مشکل میں پھنس گئی، شہریت کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے خاتون کی شہریت منسوخ کردی۔

کویت کی سپریم کمیٹی فار سٹیزن شپ نے دہری قومیت کا معاملہ سامنے آنے پر کویتی خاتون کی شہریت منسوخ کردی ہے، کمیٹی کے سامنے اس بات کا انکشاف سامنے آیا تھا کہ مذکورہ خاتوں کسی دوسے خلیجی ملک کی بھی شہریت کی حامل ہے۔

خاتون کے پاس نہ صرف کویت کی سول آئی ڈی تھی بلکہ انھیں اس خلیجی ملک کی بھی شہریت ملی ہوئی تھی جس سے ان کے شوہر کا تعلق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کویت میں بینک اکاؤنٹس کیوں منجمد کئے جارہے ہیں؟

ذرائع نے بتایا کہ خاتون کے خلیجی ملک کے آئی ڈی کارڈ میں وہی نام اور تصویر لگی ہوئی تھی جو کویت کی سول آئی ڈی میں موجود تھی، خاتون نے شادی کے بعد اس خلیجی ملک کی شہریت حاصل کی تھی۔

دوہری شہریت کا ایک واضح کیس ہونے کے سبب خاتون کی کویت کی شہریت منسوخ کی گئی کیوں کہ کویت کے قانون کے کوئی بھی مرد یا خاتوں اس اختیار کا حامل نہیں ہے کہ وہ دوہری قومیت رکھے۔

ذرائع نے تصدیق کی کہ خاتون کے تمام دستاویز کی جانچ پڑتال کے بعد شہریت سے متعلق کویت کی سپریم کمیٹی نے ملکی قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے مذکورہ خاتوں کو شہریت سے محروم کیا۔

کویتی شاپنگ مالز میں مجرموں کو پکڑنے والے اسمارٹ کیمرے نصب

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں