ہفتہ, مئی 16, 2026
اشتہار

خلیجی ملک کا تیل سے متعلق بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

بلوم برگ کا کہنا ہے کہ کویت نے تیل کی ترسیل کے وعدے پورے نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

بلوم برگ کے مطابق آبنائے ہرمز بند ہونے پر کویت نے تیل ترسیل کے معاہدوں سے معذوری ظاہر کر دی۔ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی معطل ہونے سےتیل سپلائی متاثر ہوئی ہے جس سے عالمی منڈیوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

بلوم برگ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش سے توانائی بحران کا خدشہ بڑھ گیا ہے اور کویت کا فیصلہ تیل برآمدات پر بڑے اثرات ڈال سکتا ہے۔

ایران جنگ نے امارات کے تیل و گیس کے انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچایا ہے اور آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل بھی متاثر ہوئی ہے، جو ڈالر آمدن کا ایک بڑا ذریعہ تھا۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے جنگ کے دوران مالی سہارا حاصل کرنے کے لیے امریکا سے رابطہ کیا ہے، یو اے ای کو ایران جنگ کی وجہ سے بحران کا خدشہ ہے جس پر وہ مالی لائف لائن کے حصول پر غور کر رہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں