تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

کویت کے وزیر صحت نے عوام کو خبردار کردیا

کویت سٹی: کویت کے وزیر صحت نے عوام اور رہائشیوں کو خبردار کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر صحت ڈاکٹر شیخ باسل الصباح نے مستقبل میں ملک میں صحت کی ضروریات کی عدم تعمیل کی وجہ سے وائرس کے دوبارہ لوٹنے کی صورت میں پابندیوں سے متعلق کچھ فیصلوں کو واپس لئے جانے کے امکان سے خبردار کیا۔

وزیر صحت شیخ باسل الصباح نے کہا کہ کویت میں پابندیوں کا خاتمہ ، صحت کی ضروریات پر عمل نہ کیا گیا تو کچھ فیصلے واپس بھی لئے جا سکتے ہیں، انہوں نے کوویڈ نائنٹین کے خلاف اچھے نتائج حاصل ہونے کے باوجود محتاط رہنے کی تلقین کی اور اس بات پر زور دیا کہ عام زندگی میں واپسی کا مطلب وبائی مرض کا خاتمہ نہیں ہے۔

کویتی وزیر صحت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وبائی مرض ابھی ختم نہیں ہوا ہے کابینہ نے صرف معمول کی زندگی میں واپسی کا اعلان کیا ہے وبائی مرض کے خاتمے کا اعلان نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی کی خصوصی ‘دوڑ’ کا انعقاد کب ہوگا؟، اعلان ہوگیا

انہوں نے مزید کہا کہ کویت میں داخل ہونے کے طریقہ کار پہلے جیسے ہی ہیں اور ان میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز کویتی وزیراعظم شیخ صباح الخالد نے عالمی وبا کرونا کے خلاف حفاظتی تدابیر کو منسوخ کرتے ہوئے محتاط طریقے سے معمول کی زندگی میں داخلے کے پانچویں اور آخری مرحلے میں واپسی کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے وائٹ آرمی (ڈاکٹر و طبی عملہ) اور تمام تمام رضاکاروں کا شکریہ ادا کیا اور اس وباء کے دوران اپنے فرائض کو سرانجام دیتے ہوئے شہداء کو یاد کیا جنہوں نے وطن کی حفاظت اور اس کے شہریوں و رہائشیوں کو محفوظ رکھنے کے لیے اپنی جانوں کی قربانی دی۔

Comments

- Advertisement -