تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کویت کا اہم فیصلہ، ملک بدر کرنے اور سزاؤں کا اعلان

کویت نے غیرقانونی طور پر مملکت میں مقیم افراد کو مزید مہلت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

کویتی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ شیخ ثامر العلیٰ نے اعلان کیا ہے کہ وہ افراد جو غیرقانونی طور ‏پر مقیم ہیں انہیں اب ملک چھوڑنے یا حیثیت درست کروانے کے لیے کسی قسم کی مہلت نہیں ‏دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وبا میں شرائط اور پروازیں بند ہونے کی وجہ سے مملکت چھوڑنے سے ‏قاصر غیرملکیوں کو رہنے کے لیے ان کی مدت میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

رہائشی قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد جنہوں نے اسٹیٹس میں ترمیم کے لیے درخواست ‏نہیں دی تھی یا مقررہ مدت کے دوران ملک نہ چھوڑنے کا انتخاب کیا تھا انہیں سزاؤں اور جرمانے ‏کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایسے افراد کو نہ رہائشی پرمٹ دیا جائے گا اور نہ ہی مملکت میں دوبارہ داخلے کی اجازت ہوگی ‏انہیں ملک بدر کر دیا جائے گا۔

وزارت صحت نے اسپتالوں میں مریضوں کے غیرضروری قیام پر پابندی عائد کرنے کا بھی فیصلہ کیا ‏‏ہے۔

یہ فیصلہ وزارت صحت اور وزارت داخلہ کے باہمی اتفاق ہوا جس کا مقصد غیرضروری طور پر ‏‏اسپتالوں میں قیام سے محکمہ صحت پر پڑنے والے اضافی بوجھ کو کم کرنا ہے۔

مملکت میں کچھ ایسے کیسز سامنے آئے جس میں مختلف بہانوں کی وجہ سے مریض طویل مدت ‏‏سے موجود تھے انہیں اسپتالوں سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا لیکن وہ مختلف وجوہات کی بناء پر ‏‏اسپتالوں میں موجود تھے۔

Comments

- Advertisement -