جمعرات, جون 18, 2026
اشتہار

کویتی فوج نے عوام کے لئے اہم ہدایات جاری کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

کویت سٹی: کویتی فوج نے عوام کے لئے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری نقصان سے بچنے کیلیے حفاظتی ہدایات پر عمل کریں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کویتی فوج کا کہنا ہے کہ میزائل اور ڈرون حملوں سے نمٹ رہے ہیں، سنے گئے دھماکے فضائی دفاعی کارروائیوں کا نتیجہ ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کویت کے فضائی دفاعی نظام نے علی الصبح ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل اور ڈرون حملوں کو کامیابی سے ناکام بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔

کویت نیشنل گارڈ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ٹاسک فورس نے سیکیورٹی کے تحت آنے والے علاقوں میں دو ڈرونز کو کامیابی سے مار گرایا، جو ملک کے تحفظ کے لیے جاری کارروائیوں کا حصہ ہیں۔

فوجی حکام نے تصدیق کی ہے کہ مختلف علاقوں میں سنی جانے والی دھماکوں کی آوازیں فضائی دفاعی یونٹس کی جانب سے آنے والے خطرات کو نشانہ بنا کر کی جانے والی کامیاب کارروائیوں کا نتیجہ ہیں۔

ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تمام خبریں

حکام نے عوام کو یقین دہانی کرائی ہے کہ دفاعی نظام مؤثر طریقے سے کام کر رہا ہے اور تمام حملوں کو ناکام بنایا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ پرسکون رہیں اور جاری کردہ حفاظتی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں