تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کویت کا قومی دن، حفاظتی اقدامات سخت کردیے گئے

کویت کے قومی دن پر حفاظتی اقدامات سخت کرتے ہوئے پبلک سیکیورٹی سیکٹر کے 2 ہزار سیکیورٹی اہلکار اور 300 سیکیورٹی گشت تعینات کیے گئے ہیں۔

میجر جنرل الزوبی نے کہا ہے کہ کویت کے پولیس اسٹیشن کویت کی قومی تعطیلات کے دوران پوری صلاحیت کے ساتھ کام کریں گے جبکہ پبلک سیکیورٹی سیکٹر کو ہفتے میں 24 گھنٹے تقریبات کی پیروی اور حفاظت کرنے کا کام سونپا گیا ہے اس حوالے سے عوام الناس اپنی حفاظت اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی پولیس قومی تقریبات کے دوران ماحولیاتی خلاف ورزیوں خاص طور پر مخصوص جگہوں کے علاوہ دیگر جگہوں پر فضلہ پھینکنے کے حوالے سے خلاف ورزیوں کو برداشت نہیں کرے گی اور اس بات کی نشاندہی کی کہ قومی تعطیلات کے دوران ہونے والے کچرے کو پھینکنا جیسے کہ پانی کی بوتلوں، غباروں اور دیگر کے ساتھ ماحولیاتی قانون کے آرٹیکلز کے مطابق نمٹا جائے گا۔

الزوبی کا مزید کہنا تھا کہ "خواتین کی پولیس سے ایک سیکیورٹی اسکواڈ تشکیل دیا گیا ہے جو کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے تیزی اور مضبوطی سے نمٹے گی۔” انہوں نے سیکورٹی فورسز سے مطالبہ کیا کہ وہ اعلیٰ کردار کا مظاہرہ کریں، عوام کے ساتھ فراخدلی سے پیش آئیں اور خصوصی ضروریات والے اور بزرگوں کو امداد فراہم کریں۔

انہوں نے شعبہ تعلقات عامہ اور سیکیورٹی میڈیا کے جنرل ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر توحید الکندری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ محکمے نے قومی اور یوم آزادی کی تقریبات کے حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے علاوہ تمام آڈیو ویژول اور پرنٹ میڈیا چینلز کے ذریعے وضاحت اور ہدایات جاری کی ہیں۔

بریگیڈیئر الکندری نے وضاحت کی ہے کہ آگاہی میڈیا مہم سیکیورٹی کے شعبوں اور ایجنسیوں کی طرف سے لاگو کیے گئے جامع سیکیورٹی اور ٹریفک پلان کے مطابق ہے۔

Comments

- Advertisement -