پیر, جون 8, 2026
اشتہار

کرغزستان صورتحال: وزیراعظم کی امیر مقام کو بشکیک جانے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

کرغزستان کی صورتحال پر وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کو بشکیک جانے کی ہدایت کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام آج شب ہی بشکیک روانہ ہوں گے، وزیراعظم نے پاکستانی طلبہ کے ریسکیو اور مدد کے لیے انہیں فوری بشکیک جانے کی ہدایت کی ہے۔

امیر مقام بشکیک میں اعلیٰ سرکاری حکام سے ملاقاتیں کریں گے، وہ پاکستانی طلبہ سے ملاقات کرکے مسائل بھی سنیں گے۔

انجینئر امیر مقام یقینی بنائیں گے کہ پاکستانی طلبہ کو کسی قسم کی مشکلات نہ ہوں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کرغزستان میں غیرملکی طلبہ مخالف فسادات پر گہری تشویش ہے، زخمی پاکستانی طلبہ کو سفارتخانے کی جانب سے معاونت فراہم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں پاکستان کے بیٹے اور بیٹیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ جو طلبہ پاکستان آنا چاہیں، حکومتی اہلکار سرکاری خرچ پر واپسی یقینی بنائیں، طلبہ اور والدین کے درمیان روابط کو برقرار رکھنے کے لیے سفارتخانہ معاونت کرے گا۔

واضح رہے کہ کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک کے مقامی اورغیرملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی ہوگئی ہے، پاکستانی طلبہ بھی زد میں آگئے مشتعل کرغز طلبہ نے پاکستانی طلبہ کے ہاسٹلز پر حملے کردیے، متعدد طلبہ کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مشتعل کرغز طلبہ کی جانب سے پاکستانی نوجوانوں کے ہاسٹلز پر حملے کرکے توڑ پھوڑ کی گئی اور پاکستانی طالبات کو بھی ہراساں کیا جا رہا ہے جس پر پاکستانی طلبہ تشویش کا شکار ہوگئے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں