گولڈن گلوب ایوارڈ کا رنگارنگ میلہ میوزیکل فلم لالا لینڈ نے لوٹ لیا -
The news is by your side.

Advertisement

گولڈن گلوب ایوارڈ کا رنگارنگ میلہ میوزیکل فلم لالا لینڈ نے لوٹ لیا

لاس اینجلس: گولڈن گلوب ایوارڈ کا رنگارنگ میلہ سجا اور میوزیکل فلم “لا لا لینڈ” نے مختلف شعبوں میں سات گولڈن گلوب ایوارڈز حاصل کر کے ایک تاریخ رقم کی۔

امریکی شہر لاس اینجلس میں فیشن کی بہار سج گئی، ریڈ کارپٹ پر ہالی وڈ کے مایہ ناز ستاروں کا استقبال ہوا ، امریکی فلم اور ٹیلی ویژن میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو ایوارڈ دیئے گئے۔

gg-1

گولڈن گلوب ایوراڈ کا میلہ سجا تو میوزیکل فلم لالا لینڈ نے سات ایوارڈز جیت کر میلہ لوٹ لیا، ’لالالینڈ‘ نے بہترین فلم، بہترین ہدایتکار، بہترین اداکارہ ، بہترین اسکرین پلے ، کامیڈی یا میوزیکل فلم کے بہترین اداکار ، بہترین اوریجنل سانگ ،بہترین اوریجنل اسکور حاصل کیے۔

gg-2

gg-3

کمنگ آف ایج مون لائٹ” کو بہترین ڈرامائی فلم کے شعبے میں گولڈن گلوب کا ایوارڈ دیا گیا۔

فرانسیسی فلم ایلی نے بہترین غیر ملکی فلم کا ایوارڈ جیتا۔

gg-4

اس فلم میں کام کرنے والے ریان گولزلنگ اور ایما سٹون کو بہترین میوزیکل اور مزاحیہ اداکار اور بہترین ادارہ کے ایوارڈز سے نوازا گیا۔

1224

کیسی افلیک کو ڈرامائی فلم کے شعبے میں بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا جو انھیں فلم “مانچسٹر بائے دی سی” میں کام کرنے پر ملا۔

اس موقع پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس سال نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے نیویارک ٹائمز کے ایک معذور نامہ نگار کا مذاق اڑائے جانے کی “حقیقی زندگی کی پرفامنس” سے ان کا “دل ٹوٹ گیا۔

gg-5

نٹ کھٹ جانوروں کی شرارتیں جیوری کو بھی بھائیں اور فلم زوٹوپیا بیسٹ اینی میٹڈ فلم کا ایوارڈ لے اڑی۔

ٹی وی ڈراموں میں بہترین مزاحیہ اور میوزیکل سیریز کا ایوارڈ “اٹلانٹا” جب کہ بہترین ڈرامہ سیریز کا ایوارڈ “دی کراؤن” کے حصے میں آیا۔

gg-6

gg-7

گولڈن گلوب ایوارڈز فلم اور ٹی وی کے قابل ذکر کارکردگی کو سراہنے کے لیے دیا جاتا ہے اور سال کے اس پہلے ایوارڈ کے بعد سے فروری میں ہونے والے معتبر ترین آسکر ایوارڈز کے لیے بحث اور قیاس آرائیاں شروع ہو جاتی ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں