تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

’لال سنگھ چڈھا‘ نیٹ فلکس پر کب سے دستیاب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

ممبئی: عامر خان اور کرینہ کپور کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کو او ٹی ٹی اسٹریمنگ کے سب سے بڑے پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر پیش کرنے کا معاہدہ طے پا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ’لال سنگھ چڈھا‘ اکتوبر 20 سے نیٹ فلکس پر دستیاب ہوگی۔ فلم نے باکس آفس پر کچھ خاص پرفارم نہیں کیا جس کی وجہ سے پہلے نیٹ فلکس نے اس کے حقوق قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

180 کروڑ روپے کے بجٹ سے بننے والی فلم نے صرف 60 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ عامر خان نے اس کی ناکامی سے ہونے والے بھاری مالی نقصان کی ذمہ داری لے لی ہے۔

مزید پڑھیں: ’لال سنگھ چڈھا‘ کی ناکامی کے بعد عامر خان کی ’مغل‘ پر کام بند کردیا گیا

وہ فلم میں اداکاری کی فیس وصول نہیں کریں گے۔ ذرائع نے بتایا تھا کہ اگر عامر خان فلمسازوں سے فیس وصول کرتے ہیں تو ’وائی کام 18‘ اسٹوڈیوز کو تقریباً 100 کروڑ روپے کا نقصان ہو سکتا ہے۔

عامر خان فلم کی ناکامی کو تسلیم کر رہے ہیں۔ انہوں نے فلم کو چار سال دیے مگر ایک پیسہ بھی نہیں لیا۔

Comments

- Advertisement -