تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

ویڈیو: لبنانی فوجی کا اہلیہ پر بدترین تشدد

لبنان میں فوجی نے اپنی اہلیہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس پرگزشتہ چند گھنٹوں میں لبنان سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک فوجی کو اپنی بیوی پر بدترین تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون گھٹنوں کے بل دیوار کی طرف منہ کرکے بیٹھی ہوئی اور اس نے ہاتھ اوپر اٹھا رکھے ہیں۔

اس دوران اس کا شوہر جو ایک فوجی بتایا جاتا ہے آتا ہے اور مار پیٹ شروع کردیتا ہے۔

ویڈیو دیکھنے کے لیے لنک پر کلک کریں

پتا چلا ہے کہ یہ کلپ شمالی لبنان کے علاقے میں فلمایا گیا تھا جہاں اس خاتون کو ان کے شوہر نے تشدد کا نشانہ بنایا یہ شخص لبنان میں داخلی سکیورٹی فورسز سے تعلق رکھتا ہے اور ایک فوجی ہے۔

سفاک شوہر پہلے بھی بیوی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا چکا ہے تشدد سے تنگ آ کرخاتون نے کئی بار خود کشی کی بھی کوشش کی۔

عوامی حلقوں نے اس واقعے پر شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے تشدد کے مرتکب شخص کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -