تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

مکہ میں ’بن لادن گروپ‘ کے مزدوروں کا احتجاج، 9 بسیں نذرآتش

مکہ المعظمہ: سعودی عرب کے شہر مکہ میں  تنخواہوں کی عدم ادائیگی پرمزدوروں کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے، احتجاج کے دوران 9 بسوں کو آگ لگا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پانچ ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر مزدوروں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ۔ مکہ کے محکمہ شہری دفاع کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزدوروں نے اپنی رہائش گاہ کے قریب احتجاج شروع کیا اور جائے وقوعہ پر کھڑی گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے۔


احتجاج کو روکنے کے لئے انتظامیہ کی طرف سے لاٹھیوں کا استعمال کیا گیا ۔ جس پر مظاہرین نے پارکنگ ایریا میں کھڑی  بن لادن گروپ کی 9 بسوں کو آگ لگادی ، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال حج کے موقع پرمسجد الحرام میں کرین حادثے کے بعد سے بن لادن کمپنی پر پابندی عائد کی گئی ہے جس کے بعد بن لادن کمپنی نے  کنٹرکٹ پر کام کرنے والے پچاس ہزارمزدوروں کو نوکری سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس گروپ کا شمار سعودیہ عرب کے بڑے تعمیراتی گروپس میں ہوتا ہے ، اس میں صرف 25 فیصد مقامی جبکہ 75 فیصد بیرونی ممالک کےافراد خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق احتجاج کرنے والے مزدوروں میں اکثریت بیر ون ملک سے آنے والے مزدوروں کی ہے ۔ جو ملازمت ختم ہونے اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث شدید معاشی مسائل کا شکار ہیں ۔

عرب نیوز کے مطابق  50 ہزار ملازمین نے  4 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث سعودیہ  عرب چھوڑنے سے انکار کردیا ہے۔

Comments

- Advertisement -