اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

کراچی میں گیس پریشر کی کمی، شہری نے وزیر اعظم سٹیزن پورٹل پر شکایت کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر گیس پریشر میں کمی سے پریشان شہری نے وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر شکایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر شہر قائد میں گیس پریشر میں کمی کی شکایت پر سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے کارروائی کرلی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایس ایس جی سی نے کمپریسر استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین کیخلاف کارروائی کی ہے۔

شہری کا کہنا تھا کہ اپارٹمنٹ میں متعدد صارفین گیس کمپریسر استعمال کرنے میں ملوث تھے، جس کے باعث متعدد گھروں میں گیس کا پریشر نہ ہونے کے برابر ہوتا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سٹی کورٹ کے قریب واقع عمارت میں ایس ایس جی سی نے کارروائی کی ہے، ٹیم نے کارروائی میں کمپریسر استعمال کرنے والؤں کے میٹر ہٹا دئیے اور صارفین کی گیس سپلائی سزا کے طور پر دو ماہ کےلیے منقطع کرنے کا عندیہ دے دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں