تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

نیند کی کمی ہلاک کرنے کا سبب

نیند پوری نہ کرنا اور نیند کی کمی کا شکار رہنا بے شمار طبی مسائل اور پیچیدگیوں کو جنم دیتا ہے اور جسم پر بدترین منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔ حال ہی میں ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ نیند کی کمی جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے اور کسی شخص کو موت کے گھاٹ اتار سکتی ہے۔

جرنل آف امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں لگ بھگ 15 سو افراد کے سونے کی عادات کا جائزہ لیا گیا۔

ماہرین نے دیکھا کہ تحقیق کے پورے عرصے کے دوران جو افراد کم سوئے تھے ان میں دل کے جان لیوا دورے اور فالج کے امکان میں خطرناک اضافہ دیکھا گیا۔

تحقیق میں ایسے افراد میں دیگر منفی تبدیلیاں بھی دیکھی گئیں جیسے کولیسٹرل اور بلڈ پریشر میں اضافہ، ذہنی تناؤ، خون میں شوگر کی مقدار میں اضافہ وغیرہ۔

مزید پڑھیں: نیند کی کمی کے اسباب اور ان کا سدباب

کئی ماہ پر مشتمل اس تحقیق کے دوران نیند کی کمی کا شکار کئی افراد ہلاک بھی ہوئے۔

ماہرین کے مطابق نیند کی کمی کا شکار افراد میں جان لیوا دل کے دورے کا امکان دوگنا ہوجاتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ امراض قلب کا شکار افراد کو اپنی نیند کا خاص خیال رکھنے کی ضرورت ہے ورنہ نیند کی کمی انہیں قبل از وقت دل کے دورے کے باعث بہت جلد موت کے منہ میں پہنچا سکتی ہے۔

ماہرین نے نتیجہ اخذ کیا کہ نہ صرف امراض قلب، بلکہ ہر جسمانی و دماغی مرض جیسے ذیابیطس، فالج، ڈپریشن، ہائی بلڈ پریشر اور موٹاپا وغیرہ، نیند کی کی کمی وجہ سے شدید اور ناقابل علاج ہوسکتا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -