تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

لادی گینگ کا سرغنہ پولیس مقابلے میں‌ ہلاک

ملتان: پنجاب کے ضلع  ڈیرہ غازی خان میں دہشت پھیلانے والے لادی گینگ کا سرغنہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ضلعی پولیس آفیسر فیصل رانا نے بتایا کہ تھانہ کوٹ مبارک کے علاقے میں ہونے والے پولیس مقابلے میں لادی گینگ کا سرغنہ خدا بخش عرف حدی مارا گیا۔

پولیس آفیسر نے بتایا کہ سرچ آپریشن کے دوران ملزمان نے پولیس پارٹی پر فارئنگ کی، جس پر اہلکاروں نے اپنا دفاع کرتے ہوئے جوابی فائرنگ کی جس میں وہ مارا گیا۔

فیصل رانا کے مطابق ملزم قتل اور پولیس مقابلے کی  وارداتوں میں مطلوب تھا، ملزم نے ایک شخص کو قتل کرکے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی، جس پر وزیر اعظم  اور وزیر اعلی پنجاب  نے گینگ کیخلاف آپریشن کا حکم دیا تھا۔

مزید پڑھیں: لادی گینگ کے خلاف آپریشن میں بڑی کامیابی، اہم کارندہ ہلاک

دوسری جانب انسداد دہشت گردی فورس پنجاب نے بھی لادی کینگ کے مرکزی ملزم کو ہلاک کرنے کی تصدیق کی اور بتایا کہ خدا بخش کو آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -