The news is by your side.

Advertisement

لاہور: خاتون نے5جڑواں بچوں کوجنم دے دیا

لاہور : لیڈی ایچی سن اسپتال میں خاتون نے 5 جڑواں بچوں کو جنم دے دیا، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ پانچوں بچے اور ماں تندرست وتوانا ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شرقپور کی رہائشی کومل شہزاد اپنی شادی کے تین سال تک اولاد کے لئے تڑپتی رہی پھر اللہ تعالیٰ کی کرم نوازی ہوئی اور پانچ جڑواں بچوں سے کومل شہزاد کی گود بھر گئی۔

کومل شہزاد نے لیڈی ایچی سن اسپتال میں بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دیا، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ماں اور بچے صحت مند ہیں، ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ نے زچہ و بچہ کو تندرست قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی،۔

تین سال انتظار اور مسلسل دعاؤں کے بعد3بیٹوں اور2بیٹوں کی پیدائش پر والدین کی خوشی قابل دید تھی، پانچ جڑواں بچوں کی پیدائش پروالدین کے ساتھ اسپتال کا عملہ بھی خوشیاں مناتا رہا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔


مزید پڑھیں: چونسٹھ سالہ خاتون کے ہاں دو جڑواں بچوں کی پیدائش


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خوشی سے سرشار5بچوں کے باپ کا کہنا تھا کہ میں نے تو بچوں کے نام بھی سوچ لئے ہیں۔


مزید پڑھیں: کرن جوہر کے نومولود جڑواں بچوں کی تصاویر وائرل


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

 

 

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں