پیر, اکتوبر 12, 2026
اشتہار

کوہاٹ : اسپتال سے ڈیوٹی کر کے گھر جانیوالی لیڈی ڈاکٹر کو قتل کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کوہاٹ : خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں اسپتال سے ڈیوٹی کر کے گھر جانیوالی لیڈی ڈاکٹر کو قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے لیڈی ڈاکٹر کو قتل کر دیا ہے۔

افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈاکٹر مہوش ڈسٹرکٹ اسپتال سے اپنی ڈیوٹی ختم کر کے رکشہ میں گھر واپس جا رہی تھیں۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ لیڈی ڈاکٹر مہوش کوہاٹ کے ڈسٹرکٹ اسپتال میں تعینات تھیں، ملزمان نے اس وقت رکشہ پر گولیاں برسائیں جب وہ اسپتال سے گھر کی جانب رواں دواں تھیں اور فائرنگ کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے، تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

لیڈی ڈاکٹر کے قتل کے واقعے پر ڈاکٹرز نے رات گئے ڈسٹرکٹ اسپتال میں جمع ہو کر شدید احتجاج کیا اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ "24، 24 گھنٹے ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹرز کو کوئی تحفظ حاصل نہیں، ہم اس ظلم پر خاموش نہیں رہیں گے۔”

تنظیم کے صدر نے آج ضلع بھر کے تمام سرکاری اسپتالوں میں مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے، جس کے باعث طبی خدمات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے، تاہم ابھی تک کوئی باقاعدہ گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں