بدھ, اپریل 22, 2026
اشتہار

اسقاط آپریشن میں ملوث لیڈی ڈاکٹر رنگے ہاتھوں گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر ‘اسقاط’ آپریشن میں مصروف لیڈی ڈاکٹر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق طائف شہر میں وزارت صحت کے حکام نے متعلقہ ادارے کے تعاون سے خاتون ڈاکٹر کو گرفتار کیا۔

وزارت صحت کے ترجمان سراج الحمیدان کا کہنا ہے کہ خاتون ڈاکٹر ایک نجی کلینک میں ملازمہ ہے اور ممنوعہ ادویات استعمال کرا رہی تھیں۔

تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مذکورہ ڈاکٹر ڈیڑھ برس سے یہ کام سرانجام دے رہی تھی۔

لیڈی ڈاکٹر اسقاط آپریشن میں مصروف تھی کہ اس دوران حکام نے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور ملزمہ کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں