لاہور: اغوا شدہ ٹریفک وارڈن کو نامعلوم افراد بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار -
The news is by your side.

Advertisement

لاہور: اغوا شدہ ٹریفک وارڈن کو نامعلوم افراد بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار

لاہور میں دو روز قبل مبینہ طور پر اغوا کی گئی لیڈی ٹریفک وارڈن کو نامعلوم افراد بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ مقامی افراد نے ریسکیو کی مدد سے کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں داخل کروا دیا۔

پولیس کے مطابق باغبانپورہ کی رہائشی چھاؤنی ٹریفک سیکٹر کی ٹکٹنگ برانچ میں تعینات عفرا سعید نامی لیڈی وارڈن کو دو روز قبل شمالی چھاؤنی کے علاقے میں ڈیوٹی سے واپس جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا۔

بدھ کی صبح نامعلوم کار سوار عفرا کو رنگ روڈ کے علاقے کرول گھاٹی میں بے ہوشی کی حالت میں پھینک کر فرار ہو گئے۔ مقامی افراد نے ریسکیو کی مدد سے وارڈن کو کوٹ خواجہ سعید اسپتال منتقل کیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق عفرا کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔

اس سے قبل تھانہ شمالی چھاؤنی کی پولیس بیان ریکارڈ کرنے اسپتال پہنچی تاہم ڈاکٹروں کی جانب سے پولیس کو بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت نہیں مل سکی۔

ذرائع کے مطابق عفرا کا خاوند کچھ عرصہ قبل انتقال کر گیا تھا اور اس کا اپنے سسرالیوں کے ساتھ جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی بہن کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کرنے کے بعد اس کے سسر اور دیور کو حراست میں لیا تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں