ہفتہ, مئی 16, 2026
اشتہار

لاہور: اسپتال میں آپریشن کے دوران ویڈیو بنانے کا معاملہ، ایم ایس سمیت 8 ڈاکٹرز معطل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور کے لیڈی ویلنگٹن اسپتال میں خواتین کے سی سیکشن کے دوران ویڈیو بنانے کے واقعے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لیڈی ویلنگٹن اسپتال میں سی سیکشن کے دوران ویڈیو بنانے پر ایم ایس، ایچ او ڈی سمیت 8 ڈاکٹرز، 2 نرسز اور ایک ملازم کو معطل کردیا گیا ہے جس کے بعد معطل ڈاکٹر، نرسز کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔

محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ نے معطل عملے کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کردی۔

ایم ایس لیڈی ویلنگٹن اسپتال ڈاکٹر فرح انعام، ایچ او ڈی پروفیسر عظمیٰ حسین بھی معطل ہونے والوں میں شامل ہیں، 5 پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کو بھی معطل کرکے ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

آپریشن تھیٹر میں موجود 2 نرسز اور ایک ملازم کو بھی معطل کیا گیا ہے۔

سیکریٹری صحت پنجاب عظمت محمود کا کہنا ہے کہ آپریشن تھیٹر میں غیر متعلقہ افراد کی موجودگی پر سخت ایکشن لیا گیا ہے، غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈاکٹرز نے ریس لگائی تھی کہ پہلے آپریشن کون مکمل کرے گا اور اس دوران حاملہ خواتین کی زندگیاں خطرے میں ڈالی گئیں۔

+ posts

حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں