ہفتہ, مئی 16, 2026
اشتہار

ڈاکٹروں نے آپریشن کو کھیل بنالیا، حاملہ خواتین کی زندگیاں خطرے میں

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : لیڈی ولنگڈن اسپتال میں ڈاکٹروں نے آپریشن تھیٹر کو مقابلے کا میدان بنالیا جس کے نتیجے میں دو حاملہ خواتین کی زندگی کھیل بن گئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے لیڈی ولنگڈن اسپتال میں انسانیت سوز واقعہ سامنے آیا ہے جہاں دو لیڈی ڈاکٹروں نے مبینہ طور پر آپریشن تھیٹر کو مقابلے کا میدان بنا لیا۔

رپورٹ کے مطابق لیڈی ڈاکٹروں کے درمیان یہ شرط لگائی گئی کہ پہلے سی سیکشن کون آپریشن مکمل کرتا ہے اس مقابلے کی دوڑ میں دو حاملہ خواتین کی زندگیاں خطرے میں ڈال دی گئیں۔

لاہور کے لیڈی ولنگڈن اسپتال میں ہونے والے واقعے میں مبینہ طور پر سی سیکشن آپریشن جلد مکمل کرنے کا مقابلہ ہوا، جس کی ویڈیو منظر عام پر آگئی،

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح پیشہ ورانہ اخلاقیات کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، اس غیر پیشہ ورانہ طرز عمل پر صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری صحت عظمت محمود نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اس حوالے سے سیکرٹری صحت کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں مریضوں کی جان اور عزت سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی ہوگی، واقعے کی تحقیقات کے لیے ہائی پاور کمیٹی بنا دی گئی ہے جو ذمہ داران کا تعین کرے گی۔

دوسری جانب وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ اگرچہ ویڈیو پرانی بتائی جا رہی ہے لیکن اس مجرمانہ غفلت پر کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود نے واقعےمیں ملوث تمام ڈاکٹرز اور عملے کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا، ان کا کہنا ہے کہ مریضوں کی (پرائیویسی) رازداری میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔

آپریشن تھیٹر میں شادی کے فوٹو شوٹ کی ویڈیو وائرل

+ posts

حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں