تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

لاہور: 13 سالہ بچی سے تین افراد کی اجتماعی زیادتی

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں واقع علاقے شاہدرہ میں تین افراد نے 13 سالہ بچی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ کی رہائشی13سال کی لڑکی سے 3 افراد نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کی۔

پولیس اور تحقیقاتی ٹیموں نے واقعے کے بعد جائے وقوعہ سے سےشواہد جمع کیے اور میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد شیرا کوٹ تھانے میں زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے کے بعد ایک ملزم کے والد کو حراست میں لیا اور متاثرہ خاندان کو تینوں ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی بھی کرائی۔

والد نے مقدمے کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ بیٹی کورکشہ ڈرائیور شیرا کوٹ ملک میں‌ واقع پارک میں‌ لایا، جس کے بعد اُس نے اپنے دو ساتھیوں رمضان اور علی کو بلا کر بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ تینوں ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، انہیں جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -