جمعہ, جون 12, 2026
اشتہار

بسنت فیسٹول ! لاہور میں 18 سالہ لڑکا پتنگ پکڑتے چھت سے گر کر جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مدینہ کالونی باغبانپورہ میں بسنت کے تہوار کے دوران 18 سالہ زین پتنگ پکڑتے چھت سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پچیس سال بعد بسنت کا تہوار منایا جارہا ہے ، رات بارہ بجتے ہی وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے پتنگ اڑا کر بسنت کے تہوار کا آغاز کیا۔

جس کے بعد آسمان پر پتنگیں لہرانے لگیں، بوکاٹا کے نعروں سے شہر کی چھتیں گونج اٹھیں تایم اس دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

مدینہ کالونی باغبانپورہ میں 18 سالہ زین پتنگ پکڑتے چھت سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔

ایک اور واقعے میں لاہور کے علاقے سبزہ زار میں پتنگ پکڑنے کے دوران کرنٹ سے 3 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں باپ ،چچا اور بھتیجا شامل ہیں ، جنہین اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں