ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

حاملہ خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور:کاہنہ پولیس نے ایک نجی کیٹرنگ کمپنی سے وابستہ حاملہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی میں ملوث دو ملزمان کو جوہر ٹاؤن سے گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون ایک نجی کیٹرنگ کمپنی میں بطور ویٹر کام کرتی تھی۔ ملزم جو کیٹرنگ کمپنی کا مالک بتایا جاتا ہے، نے خاتون کو بہانے سے ڈیفنس روڈ پر واقع ایک گھر میں بلایا، جہاں اس نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کے مطابق پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزمان کو جوہر ٹاؤن کے علاقے سے ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ کاہنہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایس پی شہربانو نقوی نے واضح کیا کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

نجی اسپتال میں ڈاکٹر کی خاتون سے مبینہ زیادتی کی کوشش

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں