لاہور : گھریلو جھگڑے میں فائرنگ، دوافراد جان سے گئے -
The news is by your side.

Advertisement

لاہور : گھریلو جھگڑے میں فائرنگ، دوافراد جان سے گئے

لاہور : گھریلو جھگڑے میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پوليس نے کشيدہ صورتحال کے باعث بھاری نفری تعينات کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گرين ٹاؤن ميں معمولی گھریلو جھگڑا دو افراد کی جان لے گيا۔ گرین ٹاؤن میں توصیف اور عمیر نامی افراد کے درمیان کافی عرصے سے گھریلو جھگڑا چلا آ رہا تھا۔

توصیف آج عمیر کی رہائش گاہ پہنچا، اس دوران دونوں میں تلخ کلامی ہوئی اور معاملہ ہاتھا پائی اور پھر فائرنگ تک جا پہنچا۔

توصیف نے عمیر کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا، ملزم موقع واردات سے فرار ہو ہی رہا تھا کہ عمیر کے بھائیوں نے توصیف کو گلی میں ہی فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

بعد ازاں زخمی عمیر بھی اسپتال کے راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کیلئے دونوں لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

پوليس نے نقص امن کی صورتحال کے پيش نظر جائے وقوعہ پر بھاری نفری تعينات کر دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مزيد وجوہات کا تعين کر کے قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں