پیر, جون 8, 2026
اشتہار

لاہور میں 2 بہنوں سے زیادتی کے ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں 2 بہنوں سے زیادتی کرنے والے 2 ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سی سی ڈی چوہنگ کی حراست سے فرار ہوئے اور اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے ہیں۔

تین ملزمان نے گھریلو ملازمہ 2 بہنوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

یہ پڑھیں: فیصل آباد : 12 سالہ بیٹی سے 6 ماہ تک مبینہ زیادتی کرنے والا سگا باپ گرفتار

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکیوں کی عمر 22 اور 15 سال ہے، 15 سالہ لڑکی کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دونوں لڑکیاں رکشہ کے انتظار میں بس اسٹاپ پر کھڑی تھیں۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ 7 مئی کی رات پیش آیا تھا، اجتماعی زیادتی کا مقدمہ لڑکیوں کے والد کی مدعیت میں درج تھا۔

+ posts

احمر کھوکھر بطور کرائم نیوز اے آروائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں

اہم ترین

احمر کھوکھر
احمر کھوکھر
احمر کھوکھر بطور کرائم نیوز اے آروائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں

مزید خبریں