لاہور: جنرل اسپتال کی چوتھی منزل سے لڑکی نے چھلانگ لگا دی، تاہم لڑکی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں جنرل اسپتال کی چوتھی منزل سے 25 سالہ لڑکی نے چھلانگ لگا دی، جس کے باعث وہ زخمی ہو گئی۔
زخمی لڑکی کو فوری طور پر علاج کے لیے سرجیکل ایمرجنسی میں منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ لڑکی کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے اور وہ میڈیکل یونٹ 2 میں زیر علاج تھی۔
ایس ایس پی آپریشنز توقیر نعیم نے بتایا کہ لڑکی کا ذہنی توازن درست نہیں تھا اور اس کی حالت فی الحال خطرے سے باہر ہے۔
واقعہ کے حوالے سے بتایا گیا کہ لڑکی نے نے چھت پر چڑھ کر چھلانگ اس وقت لگائی جب اس کا بھائی کھانا لینے گیا تھا تاہم پولیس نے واقعے کے بعد قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


