The news is by your side.

Advertisement

مخالفین کو قتل کرنے کا منصوبہ ناکام، 3 ملزمان احاطہ عدالت سے گرفتار

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں ملزمان کا عدالتی احاطوں میں اسلحہ لانا معمول بن گیا ہے، آئے روز عدالتی احاطے میں فائرنگ کے واقعات رپورٹ ہوتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسی طرح کا واقعہ آج لاہور سیشن کورٹ گیٹ نمبر تین پر پیش آیا، جہاں مخالفین پر فائرنگ کا منصوبہ بناکر عدالت آنے والے تین ملزمان کو پولیس نے دھرلیا ہے۔

سیشن کورٹ سیکیورٹی انچارج انسپکٹر مبشر اعوان نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان کوججز گیٹ سےداخلےپرگرفتارکیاگیا ، ملزمان میں ارشد علی ، محمد الطاف اور محمد اویس شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے تین پستول، چھ میگزین اور چالیس گولیاں برآمد کیں گئیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: راجن پور: منشی کے بھیس میں آئے ملزمان کی کمرہ عدالت میں اندھا دھند فائرنگ

رواں سال اپریل میں راجن پور میں منشی کے بھیس میں آئے ملزمان نے کمرہ عدالت میں اندھا دھند فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں پیشی پر آیا شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھا۔

فروری میں بھی گوجرانوالہ کی سیشن کورٹ کے احاطے میں فائرنگ سے پیشی پر آیا ہوا قیدی ہلاک ہوا تھا جبکہ ملزم مو قع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں